متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

غباروں کے بعد اب پراسرار گینداور جاپان کی “باری “

Spread the love

ٹوکیو ( نیٹ نیوز )  ابھی چند دن قبل کینیڈا اور امریکہ کی فضائی حدود میں پراسرار غباروں کی خبریں پڑھنے اور دیکھنے کو ملیں تو اب جاپان میں پراسرار گیند نمودار ہو گئی ہے ۔ خبر کچھ ہوں ہے کہ ایک پراسرار بڑی دھاتی گیند جاپان کے ساحل پر پائی گئی

جس نے حکام اور شہریوں کو حیران کر دیا۔ہماماتسو شہر کی ساحلی پٹی پر اس گیند کے نمودار ہونے کے بعد پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ روانہ کیا لیکن قریبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ گیند سمندری بارودی سرنگ ہے لیکن ایکسرے ٹیکنالوجی سے معلوم ہوا کہ گیند اندر سے خالی ہے۔اس کی گولائی ڈیڑھ میٹر تھی اور یہ ساحل اینشو پر آگئی تھی۔گیند پر زنگ لگا ہوا تھا اور اس پر دو ہینڈل بھی تھے جس سے معلوم ہو رہا تھا کہ یہ کسی جگہ پر لٹکائی گئی ہوگی۔جاپانی مسلح افواج اور کوسٹ گارڈ حکام  نےگیند کی تصاویر کا جائزہ لیا۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے، کسی نے کہا کہ یہ خلاءسے آئی ہے، کسی نے کہا کہ یہ چین کا جاسوسی غبارہ ہے۔