مدھیا پردیش ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یہ قیامت نہیں تو اور کیا ہے کہ استاد جسے روحانی باپ کا درجہ دیا جاتا ہےاب اسے زندہ جلا دیا جاتا ہے۔ ہم نشاندہی کر رہے ہیں اس واقعے کی جو بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا ہے جہاں کالج کی خاتون پرنسپل
کو سابق طالب علم نے جلا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرائیوٹ فارمیسی کالج کی 54 سالہ خاتون پرنسپل ڈاکٹر وموکتا شرما 5 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئیں۔پولیس حکام کے مطابق 24 سالہ طالب علم اشوتوش نے مبینہ طور پر مارک شیٹ کے معاملے پر پرنسپل پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔ ملزم نے خاتون پرنسپل کو کالج کے احاطے میں ہی جلایا جس سے ان کا 80 فیصد جسم متاثر ہوا تھا۔ملزم پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کو پہلے اقدام قتل کے جرم کے تحت گرفتار کیا گیا تھا تاہم پرنسپل کی موت کے بعد ایف آئی آر میں قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔