متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

ملک کی جو اقتصادی حالت ہے 1971 میں بھی نہ تھی

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف  کے مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان کی زیر قیادت لاہور میں الیکشن کرواؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ہمایوں  اختر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جو اقتصادی

حالت ہے یہ 1971 میں بھی نہ تھی، عمران خان اقتدار کی نہیں بلکہ مظلوم اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آج ہر طبقہ 2 وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، عمران خان قوم کی حالت بدلنا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور عمران خان کا قلعہ بن چکا ہے، اس شہر سے پی ٹی آئی تمام نشستیں جیت کر عمران خان کو پیش کرے گی۔ پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنوں سے جو ناانصافیاں اور زیادتیاں ہوئیں،ریلی اس کا ردِعمل ہے۔