متعلقہ

جمع

ایف بی آر نے فروری میں کتنے ارب ٹیکس اکٹھا کیا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

Spread the love

اسلام آباد ( کامرس نیوز ) مہنگائی اور ٹیکس ان دونوں نے عوام کو مسائل کی دلدل میں پھنسا رکھا ہے ، کیا آپ جانتے ہیں کہ فروری کے مہینے میں ایف بی آر نے کتنا ٹیکس اکٹھا کیا ہے ؟

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئیٹر پر بتایا ہے کہ ایف بی آر نے فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے کے ٹیکس اکٹھے کیے۔ فروری میں ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 4 ہزار 493 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 3 ہزار 820 ارب روپے کے محصولات حاصل ہوئے تھے۔مجموعی طور پر گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس وصولی میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔