متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

گورنر پنجاب کی برطرفی کی وجوہات سامنے آ گئیں ، کپتان نے اہم شخصیت کی ” شکایت ” پر فوری ایکشن لیا

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز )وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو برطرف کر دیا۔یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی۔فواد چوہدری کے مطابق نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئین کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور کی برطرفی کے بعد اختیارات ڈپٹی اسپیکر پنجاب

اسمبلی دوست محمد مزاری کو منتقل کر دیے گئے۔اختیارات کی منتقلی کے بعد ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے۔اب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر کے بجائے پینل آف چیئرمین کریں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پرویز الہٰی کے کہنے پر برطرف کیا گیا ہے۔” جیو نیوز ” کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے چوہدری پرویز الہٰی کی مخالفت کر رہے تھے۔پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے اس بات کی شکایت کی۔وزیرِ اعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صدرِ مملکت عارف علوی کو گورنر پنجاب کی برطرفی کے لیے ایڈوائس دی۔سابق وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سے متعلق وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے، جس کی تفصیلات معلوم نہیں۔