کراچی ( وی او پی نیوز ) اسے اندھیر نگری چوپٹ راج نہ کہیں تو اور کیا کہیں ، کہاں ہے سندھ حکومت ؟ کیا کر رہی ہے پولیس ؟ کچے کے علاقے میں ڈاکو راج کون ختم کرائے گا ؟ایسا لگتا ہے کہ غریب شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، کوئی
بچانے والا نہیں۔ پولیس نے اسلحہ نہ ہونے کا بہانہ بنا رکھا ہے۔ڈاکوؤں کے چنگل سے چنیوٹ کے 9 ڈھولچیوں سمیت 14مغویوں کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جدید اسلحہ نہیں،نہ ہی مکمل معلومات ہیں۔رحیم یار خان، چنیوٹ، اوکاڑہ، جہلم، جھنڈ، سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اضلاع سے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کئے گئے مغوی ڈاکوؤں کے پاس یرغمال ہیں۔ڈاکو مغویوں کے اہل خانہ کو وڈیو کالز کرتے ہیں اور تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔کچے کا علاقہ حکومت کیلئے چینلج بن چکا ہے ہے کوئی جو اس چیلنج کو پورا کرے ۔