کراچی ( وی او پی نیوز ) عوام مہنگے آٹے کو رو رہے ہیں جبکہ سندھ کے گوداموں سے تو اربوں روپے کی گندم ہی غائب کر دی گئی ہے ۔محکمہ خوراک سندھ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، گوداموں سے اربوں روپے کی گندم غائب ہونے پر 8
فوڈ انسپکٹر اور سپروائزر معطل کر دیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بینظیر آباد سے 13 ہزار 965، نوشہرو فیروز سے 9 ہزار 836 میٹرک ٹن گندم غائب ہوئی۔ خیرپور سے 1 ہزار 290 اور لاڑکانہ سے 1 ہزار 790 میٹرک ٹن گندم کا سراغ نہیں مل سکا۔”جنگ ” کے مطابق سیکریٹری فوڈ نے تمام معطل عملے کے خلاف انکوائری مقرر کر دی ہے، معطل افسران کے سینٹرز پر مجموعی طور پر 26 ہزار میٹرک ٹن گندم تھی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ گندم 22-2021 کے سیزن کیلئے رکھی گئی تھی۔