سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئے گی

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) رکن صوبائی اسمبلی اورمسلم لیگ( ن )پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز 200 سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوں گے، سپیکر پنجاب اسمبلی کےخلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئے گی۔ بہت سے آزاد ارکان بھی حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے، چوہدری پرویز الٰہی بھی

ڈنڈی مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان نے خود کو بچانے کیلئے ہمیشہ دوسروں کی قربانی دی ہے۔( ن )لیگ کی خواتین کو ایوان میں جانے سے روک دیا گیا ہے.سپیکر صاحب وزیراعلیٰ کا الیکشن دادا گیری کی بنیاد پر لڑنا چاہتے ہیں‌کیا وہ اس طرح الیکشن جیتیں گے؟ ہم دروازہ توڑ دیں گے، ہمیں اندر جانا ہے کوئی روک سکتا ہے تو روک لے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: