ریاض ( نیٹ نیوز ) سعودی فٹبال کلب جوائن کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کی پہلی شکست کا سامنا کرنا ہی پڑ گیا ۔سعودی عرب کی فٹبال لیگ کے میچ کے اختتام پر کرسٹیانو رونالڈو شدید ناراض اور غصے میں دکھائی دیے۔عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو
فٹبال لیگ میں رونالڈو کی ٹیم النصر اور ال اتحاد کے درمیان میچ کھیلا گیا۔میچ کے اختتام پر ایک صفر سے شکست کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم کی کارکردگی سے سخت نالاں دکھائی دیے۔ اور انہوں نے گراؤنڈ میں پڑی پانی کی بوتلوں پر بھی اپنا غصہ نکالا۔