Thursday, September 12, 2024
Homeبین الاقوامیتھائی لینڈ میں پارلیمینٹ تحلیل کر دی گئی،مئی میں عام انتخابات کا...

تھائی لینڈ میں پارلیمینٹ تحلیل کر دی گئی،مئی میں عام انتخابات کا اعلان

بنکاک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تھائی لینڈ  میں پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے۔شاہی گزٹ کے مطابق وزیراعظم پرایوت چان اوچا نے پارلیمنٹ تحلیل کا اعلان کیا گیا جبکہ بتایا گیا کہ 7 یا 14 مئی کو انتخابات ہوں گے۔2014 میں سابق آرمی چیف پرایوت نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا،

اس کے بعد یہ دوسرے عام انتخابات ہوں گے۔2019 میں ہونے والے الیکشن میں پرایوت نے اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کی تھی لیکن ان انتخابات کو متنازع کہا جاتا ہے۔2017 میں فوج کی طرف سے تیار کردہ آئین کے تحت وزیراعظم کا انتخاب 250 سینیٹرز اور ایوانِ زیریں کے 500 ارکان کرتے ہیں۔یاد رہے کہ 1932 میں جمہوریت رائج ہونے کے بعد سے اب تک تھائی لینڈ میں ایک درجن سے زائد مارشل لاءلگ چکے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments