متعلقہ

جمع

لطیف کھوسہ نے 26نومبر کے 2ملزمان کے نام بتا دیئے

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

کیا گولیوں، ڈنڈوں سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔۔۔؟

تحریر: طیبہ بخاری ایک نوجوان افسر نے موجودہ حالات پہ...

حکومتی ادارے روزانہ کتنے ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں؟اہم انکشاف

 کراچی ( ایس ایم ایس ) حکومتی ادارے روزانہ...

خواتین وزیراعظم بننا چاہیں تو ایک نہیں 2 بار بن سکتی ہیں

لیاری ( ایس ایم ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی...

پورے پاکستان میں اب تک کتنے افراد گنے جا چکے ہیں؟ چیف سینسس کمشنر نے بتا دیا

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز )چیف سینسس کمشنر پاکستان نعیم الظفر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا دیا ہے کہ اب تک مردم شماری میں کتنے افراد گنے جا چکے ہیں ۔ چیف سینسس کمشنر نے بتایا ہے کہ  کراچی ابھی تک آدھے سے کچھ کم گنا گیا ہے، آدھے سے زائد کراچی گننا باقی ہے، پورے

پاکستان میں 14 کروڑ افراد گنے جاچکے ہیں۔  2017 کی مردم شماری 3 سال کی تاخیر سے منظور ہوئی، چھٹی مردم شماری کے بعد لازمی تھا کہ ساتویں مردم شماری شفاف ہو۔  پاکستان میں وسائل، نمائندگی ہر صوبے کی آبادی کے لحاظ سے ہوتی ہے، اب تک 60 فیصد پاکستان کو گنا جاچکا ہے۔ ہم پونے دو سال سے ڈیجیٹل مردم شماری کی تیاری کر رہے تھے، ڈیجیٹل مردم شماری کی منصوبہ بندی میں ڈیڑھ پونے دو سال لگے۔ پورے پاکستان میں 14 کروڑ افراد گنے جاچکے ہیں، پورے پاکستان کے چار کروڑ گھر ٹیگ ہوچکے ہیں۔  سندھ میں اب تک 3 کروڑ 14 لاکھ افراد گنے جاچکے ہیں، کراچی میں 84 لاکھ 87 ہزار 430 افراد کو گنا جاچکا ہے۔