متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

راہول گاندھی کی نااہلی کیخلاف کانگریس کا ملک گیر دھرنا، پریانکا گاندھی نے بی جے پی کو آئینہ دکھا دیا

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک طرف بھارت میں  راہول گاندھی کی نااہلی کیخلاف کانگریس کا ملک گیر دھرنا دیدیا ہے تو دوسری جانب عمران خان کے 2 دن قبل لوک سبھا نے راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا تھا۔راہول گاندھی کو ہتکِ عزت کے کیس میں ریاست گجرات کے شہر سورت کی عدالت نے 2 سال قید کی سزا سنا کر ان کی ضمانت منظور کر لی تھیبعد پریانکا گاندھی نے بھی میر جعفر کے الفاظ کہنا شروع کر دیے ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی نشست سے نااہلی کے خلاف ان کی جماعت ملک گیر دھرنا دے رہی ہے۔ دھرنے میں پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی بھی موجود ہیں۔ بھارت کی تمام ریاستوں اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں گاندھی کے مجسمے کے سامنے 5 بجے تک دھرنا جاری رہے گا۔ ہتکِ عزت کیس میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نااہل کیا تھا۔
پریانکا گاندھی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی ہے۔ راہول گاندھی کی نااہلی کے خلاف ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پریانکا گاندھی نے راہول گاندھی کو شہید کا بیٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہر روز ان کی توہین کرتی ہے یہاں تک کہ ان کے خاندان کو بھی نہیں بخشا گیا۔ آپ میرے بھائی کو غدار اور میر جعفر کہتے ہیں، آپ اس کی ماں کی توہین کرتے ہیں، آپ کے وزیرِ اعلیٰ کہتے ہیں کہ راہول گاندھی کو نہیں معلوم کہ اس کی ماں کون ہے۔ آپ روز میرے خاندان کی توہین کرتے ہیں لیکن اس پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جاتا