متعلقہ

جمع

طاقت کے کچھ دیوتا عمران خان پر مہربان ہیں،ضمانتیں ملنے کا ریکارڈ قائم ہوچکا

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے  نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز ” سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان کوضمانتیں ملنے کا ریکارڈ قائم ہوچکا ہے، جلد یا بدیر عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔عمران خان کو صادق اور امین کا ٹائٹل بھی واپس کرنا ہوگا۔

عمران خان نے اپنے دور میں سیاستدانوں پر جھوٹے مقدمات بنوائے اور پھر برسوں ضمانتیں نہ ہونے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضمانتوں کا ریکارڈ اس لئے قائم ہوا کہ طاقت کے کچھ دیوتا عمران خان پر مہربان ہیں۔ پاکستان کے ہر شہری کیلئے انصاف کے فوری اور یکساں نظام کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں۔ ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہونے تک ملک انتشار اور افراتفری کا شکار رہے گا۔