لاہور ( شاہ جی سے) قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کرلی گئی، جس کے بعد از خود نوٹس پر فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نواز شریف کو بھی مل گیا۔ یہ الگ بحث ہے کہ اس قانون سازی کا فائدہ زیادہ ہو گا یا نقصان ۔۔۔لیکن فی الحال اتنا جان لینا کافی ہے کہ قانون سازی ہو چکی ہےاور وہ بھی انتخابات
سے قبل ۔۔۔۔۔اور اس میں پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں شامل ہیں ۔۔۔۔ “جنگ ” کے مطابق قانون سازی کے بعد یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین اور دیگر متاثرہ فریقین بھی ایک ماہ میں اپیل کرسکیں گے۔بل کے متن کے مطابق از خود نوٹس مقدمات میں فیصلوں پر اپیل کا حق پہلے ہونے والے فیصلوں پر بھی ہوگا۔بل کے متن میں کہا گیا کہ ماضی میں مقدمات کے فیصلوں کے خلاف ایک ماہ کی اپیل کرسکیں گے، 184 تھری کے تحت ماضی کے فیصلوں پر اپیل کے حق کے لیے ایک ماہ کا وقت ملے گا۔ منظور شدہ بل کے تحت اپیل کا یہ حق ون ٹائم پرویڑن کے تحت ہوگا۔ذرائع کے مطابق از خود نوٹس پر فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نواز شریف کو بھی مل گیا، یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین اور دیگر متاثرہ فریقین بھی ایک ماہ میں اپیل کرسکیں گے۔