متعلقہ

جمع

ان کے لیے گھر جنہیں دنیا نے چھوڑ دیا۔۔۔۔

افسانہ تحریر: پارس کیانی ( ساہیوال،  پاکستان ) بارش تھم چکی...

ربط اضطرار۔۔۔چولہا بجھا ہوا تھا ۔۔۔آنسو سلگ رہے تھے ۔۔۔زندگی کے زخموں سے مایوسی رس رہی تھی

افسانہ از: پارس کیانی ساہیوال، پاکستان بارش ابھی پوری طرح سےتھمی نہیں...

عمران خان مذاکرات کیلیے تیار ہیں: اسد عمر نے بڑی خبر دیدی

Spread the love

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے عمران خان کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی شرط رکھ دی۔ایک انٹرویومیں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔انہوں نے شرط رکھی کہ عمران خان مذاکرات کیلئے انڈر ٹیکنگ دینے کو

تیار ہیں، حکومت کی طرف سے بھی انڈر ٹیکنگ ہونی چاہیے۔اسد عمر نے کہا کہ چیف جسٹس اہم بات کررہے ہیں کہ تمام جماعتیں ایک لائحہ عمل پر اتفاق رائے کریں۔ چیف جسٹس آزادانہ ماحول کا کہہ رہے ہیں، آن کی یہ مثبت بات ہے کہ سب کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عدالت کے ریکارڈ پر ایسی چیزیں آنی چاہئیں جس کی بنیاد پر الیکشن ہوں۔ چیف جسٹس سیاستدان نہیں، ان کا کام آئین پر عمل کروانا ہے، یہی چیف جسٹس تھے جن کے فیصلے پر تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی۔