لاہور(وی او پی نیوز ) لیسکو کو پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کے معاملے پر ہزاروں لیسکو ملازمین تذبذب کا شکار ہو گئے ،ملازمین کی اکثریت وفاقی تقسیم کار کمپنی کے طور پر ملازمت کو بہتر سمجھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق لیسکو کی پنجاب حکومت کو مجوزہ حوالگی کے حوالے سے جہاں ایک طرف ریکارڈ ،املاک اور طریقہ کار کا جائزہ لیا جارہا ہے وہاں لیسکو ملازمین بھی مختلف خدشات میں گھرے ہیں۔جبکہ ورکرز یونین کی سطح پر بھی بعض لوگ ممکنہ حوالگی کے مخالف نظر آتے ہیں،تقسیم کار کمپنی کے طور لیسکو کی پنجاب حکومت کو حوالگی کے الیکٹرک کی نجکاری کے بعد اپنی نوعیت کا منفرد تجربہ ہوگا۔
واضح رہے لیسکو کے بلوں کیساتھ ٹی وی فیس کی مد میں جمع ہونے والی رقم کی صوبے سے وفاق کو منتقل کرنے جیسے معاملات بھی ا بھی غور طلب ہیں جبکہ لیسکو کو پنجاب حکومت کے حوالے کرنے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کمپنی کی املاک ، ایچ آر ڈیٹا، فری سپلائی ، ریکوری لائن لاسز سمیت دیگر امور کا ریکارڈ مانگ لیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے سپرد کرنے کی ہدایت کی تھی اور ا س سلسلے میں ایک کمیٹی بنا کر عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی ، جس پر کمپنی کے لائن لاسز ، ریکوری اور خراب میٹرز کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں، اسی طرح موبائل میٹر ریڈنگ کی شرح اور کمپنی کی اراضی کا ریکارڈ ، گرڈ سٹیشنز ، الیون کے وی فیڈرز ، پاور ٹرانسفارمرز، اوور لوڈڈ پاور اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے جبکہ کمپنی میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں ، اسی طرح مستقل، ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کا ریکارڈ کیسا تھ ساتھ افسران و ملازمین کو دی جانیوالی مفت سپلائی کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں لیسکو کو پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کا مقصد لیسکو معالات میں بہتری لانا ہے جس کے لئے وزیر اعظم نے کمیٹی کا قیام عمل میں لاکر اس حوالے سے باقاعدہ کام شروع کردیا گیا ہے جلد ہی لیسکو کے تمام معاملات پنجاب حکومت کے تحت کام کریں گے۔
Like this:
Like Loading...