جنیوا ( نیوز ڈیسک ) روس کو ایک ماہ کیلیے اہم عالمی ذمہ داری مل گئی ہے اور وہ ذمہ داری یہ ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے روس کو ملی ہے۔یوکرینی وزیر خارجہ کولیبا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روس کا سلامتی کونسل کی صدارت کرنا عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ
ہےسلامتی کونسل ارکان صدارت کا غلط استعمال کرنے کی کسی بھی روسی کوشش کو ناکام بنائیں۔انہوں نے کہا کہ روس کا سلامتی کونسل میں ہونا غیر قانونی ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کی صدارت ہر ماہ کسی ایک رکن ملک کے پاس ہوتی ہے۔روس نے سلامتی کونسل کی صدارت پچھلی بار فروری 2022 میں کی تھی۔