لاڑکانہ ( وی او پی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ لارجر بینچ نہ بنایا تو ایمرجنسی یا مارشل لا کا خدشہ ہے۔ اعلیٰ عدلیہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ الیکشن کا نہیں خود عدلیہ کا ٹرائل چل رہا ہے۔ یہ
سپریم کورٹ کے ججز کا ٹرائل ہے کہ وہ آئین کا تحفظ کرنے والے بنتے ہیں یا ٹائیگر فورس بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لارجر بینچ نہ بنایا تو پیدا ہونے والے آئینی بحران سے ایمرجنسی یا مارشل لا لگنے کا خدشہ ہے۔ 9 ججز کا بینچ چلتے چلتے اب 3 ججز کا رہ گیا۔ لارجر بینچ ایسا بنایا جائے جس میں وہ ججز بیٹھیں جو اپوزیشن سے مشورہ کرتے پکڑے نہ گئے ہوں۔