متعلقہ

جمع

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ

لاہور ( ایس ایم ایس  )صوبائی دارالحکومت میں جرمن...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ...

جنہوں نے سیکیورٹی دینی ہے وہی الیکشن نہ کروانے کی کوشش میں ہیں، اعتزاز احسن

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن  نےوفاقی  دارالحکومت میں لائرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے سیکیورٹی دینی ہے وہی الیکشن نہ کروانے کی کوشش میں ہیں، اسحاق ڈار کہتے ہیں پیسے نہیں جبکہ ان کے اپنے اثاثے باہر پڑے ہیں۔  90 دن میں انتخابات آئین کا تقاضہ ہے، پہلی بار دیکھ رہے ہیں آئین پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، حکومت زبردستی کر رہی

ہے۔  پوری قوم اور وکلاء اپنے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ کھڑے ہیں، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، نظریہ ضرورت کب تک استعمال ہوگا۔پی پی رہنما نے کہا کہ رینجرز تو رانا ثناء اللّٰہ کے ماتحت ہے وہ کیسے رینجرز کو اجازت دے گا، ایک بندہ آپ کا عدالت سے فراڈ کرکے بھاگا ہوا ہے، ماضی میں میاں خاندان کی ایک جج کو دی ہوئی ڈکٹیشن ریکارڈ پر ہے۔ جسٹس منیر کی وراثت نظریہ ضرورت ہے جس کی وجہ سے مارشل لا لگے، آئین کہتا ہے 90 دن میں انتخابات کروائیں، 91ویں دن نگراں حکومت صفر ہو جائے گی، 1971 میں یحییٰ خان نے جب الیکشن موخر کیے تو بنگلہ دیش بنا ملک ٹوٹ گیا۔