اسلام آباد ( وی او پی نیوز )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت کو بحران سے نکلنے کےلیے اہم اور دلچسپ تجویز دیدی ہے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق سپیکر نے پی ڈی ایم حکومت کواسمبلی توڑنے کی تجویز دی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم مذاکرات کےلیے تیار ہیں، ماحول
حکومت نے بنانا ہے۔ حکومت سنجیدہ ہے اور بحران سے نکلنا چاہتی ہے تو قومی اسمبلی کو توڑنا پڑے گا۔ حکومت حالات کنٹرول کرنے کے بجائے بحرانوں میں اضافہ کر رہی ہے، اگر حکومت ایک ہی دن الیکشن کرانا چاہتی ہے تو اسمبلیاں توڑ دے۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں ختم کر دیں تو آئینی اصلاحات پر بات ہو سکتی ہے۔ شہباز شریف فراغت کے ڈر سے الیکشن نہیں کرا رہا، مریم نواز کا رویہ ایک لیڈر کا نہیں ہوسکتا۔ پیپلز پارٹی1973ءکے آئین کی خالق ہے لیکن اسی آئین کو توڑ بھی رہی ہے، پوچھتا ہوں پی پی آئین جوڑنے والی ہے یا توڑنے والی؟ اس نے آئین توڑا تو یہ بھٹو کی روح سے غداری ہوگی۔