متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

برطانیہ نے پاکستان کا اقتصادی بحران کم کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کی پیشکش کر دی

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ملکی خراب معاشی صورتحال میں سدھار لانے کیلیے برطانیہ کی جانب سے اہم پیشکش سامنے آئی ہے ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریوڈیگلیش کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں معاون خصوصی طارق باجوہ، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور فنانس ڈویڑن کے دیگر

سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔وزیر خزانہ نے برطانوی قائم مقام کمشنر کو ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا، جبکہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ملاقات میں پاکستان سمیت دنیا کی موجودہ میکرو اکنامک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام بحالی پر بھی بات چیت کی۔برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا۔اینڈریو ڈیگلیش نے پاکستان کے اقتصادی بحران کو کم کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔وزیر خزانہ نے برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کے تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا۔