متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

نوجوانوں کو 5 لاکھ تک کا بلا سود قرض دیا جائے گا، وزارت خزانہ کا اہم اعلان

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ایک طرف حکومت کے پاس ملک پنجاب اور خیبرپکتونخوا میں انتخابات کرانے کیلیے پیسے نہیں تو دوسری جانب قرضوں کی فراہمی کے اعلانات کیے جا رہے ہیں ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نوجوانوں کیلئے ای رکشہ اور بائیکس کی منظوری دے دی۔ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو تین سال کیلئے پانچ لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض دیا جائے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس ایم پنجاب

زون کے رمضان المبارک سے عیدالفطر تک 20 ہزار میٹرک ٹن چینی 95 روپے فی کلو کے حساب سے عوام کو فراہم کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کردی۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی نے ای بائیکس اور رکشہ کی عوام کو فراہمی وزیراعظم کے یوتھ بزنس اور ایگریکلچرل لون اسکیم کے تحت دینے کی منظوری دے دی۔کسٹم اسٹیشن انگور اڈا کو ایکسپورٹ روٹ ڈکلیئر کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ انگور اڈا کو افغانستان اور سینٹرل ایشیا کیلئے ایکسپورٹ لینڈ بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ حکومت نے پی آئی اے سی ایل کیلئے 15 ارب روپےکی گارنٹی بڑھانے کی بھی منظوری دے دی۔وزارت ہاؤسنگ کیلئے 261 ملین روپے کی منظوری جبکہ وزارت قومی صحت کیلئے 142.5ملین روپے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔وزارت خارجہ کیلئے 22 ملین روپے جبکہ وزارت ہاؤسنگ کے رہائشی منصوبوں کی مرمتی اور تزئین و آرائش کیلئے 250 ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کرلی ہے۔