کراچی ( کامرس نیوز ) ایک بار پھر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اہم خبر آئی ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ
ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کم ہوگئےمرکز بینک کے مطابق 7 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 56 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کم ہو کر 4.03 ارب ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔