لاہور ( وی او پی نیوز ) کل دنیا کے کئی ممالک میں ہونے والا سورج گرہن جزوی ہو گا یا مکمل ؟ آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ کل ’ہائبرڈ‘ سورج گرہن ہوگا کیونکہ یہ نہ تو جزوی سورج گرہن ہوگا اور نہ ہی مکمل بلکہ یہ دونوں کا مجموعہ ہوگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران زمین کے کئی حصے
تاریکی میں چلے جائیں گے جب سورج، چاند اور زمین ایک ساتھ سیدھ میں ہوں گے۔ ہائبرڈ سورج گرہن 2 گھنٹے سے زیادہ جاری رہے گا اور جب سورج مکمل طور پر ڈھک جائے گا تو یہ ایک منٹ سے بھی کم وقت تک رہے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سورج گرہن آسٹریلیا، بحرالکاہل، بحر ہند اور انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا جبکہ پاکستان اور بھارت میں اسے نہیں دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں 18 ماہ میں ایک بار ہوتا ہے جبکہ ہائبرڈ سورج کا واقعہ انتہائی غیر معمولی ہے جو ایک صدی میں صرف چند بار ہوتا ہے۔