Homeرپورٹسپاکستان کی حدود میں میزائل فائر کرنے سے عالمی شرمندگی اورکیا...
پاکستان کی حدود میں میزائل فائر کرنے سے عالمی شرمندگی اورکیا کیا نقصان اٹھانے پڑے؟ مودی حکومت نے بڑا اعتراف کر لیا
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی مودی سرکار کی جانب سے بڑا اعتراف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ میزائل گرنے کے باعث انہیں عالمی شرمندگی سمیت کیا کیا نقصانات اٹھانا پڑے ۔ بھارتی حکومت نے گزشتہ سال 9 مارچ کو پاکستانی حدود میں براہموس میزائل فائر کرنے کے واقعہ سے متعلق اعتراف کیا کہ میزائل فائر کرنے پر عالمی شرمندگی اٹھانا پڑی۔ پاکستانی حدود میں میزائل گرنے کے حادثے پر ملکی خزانے کو 24 کروڑ
روپے کا نقصان ہوا۔ بین الاقوامی برادری نے واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھایا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں براہموس میزائل گرنے کے واقعے سے پڑوسی ممالک سے تعلقات بھی متاثر ہوئے۔”جنگ ” کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی حدود میں میزائل گرنے سے عالمی سطح پر بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ پر بھی سوال اٹھ گئے۔بھارتی حکومت کے مطابق شواہد کی حساس نوعیت کے پیش نظر فضائیہ کے افسران کی برطرفیوں کے خلاف درخواست بلاجواز ہے۔دہلی ہائی کورٹ میں بھارتی حکومت نے بھارتی فضائیہ کے افسران کی اپنی برطرفیوں کے خلاف درخواست میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست بلاجواز ہے۔ میزائل واقعے کے خلاف سنگین غفلت کے الزام میں بھارتی فضائیہ کے 4 افسران کو برطرف کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر سمیت 3 افسروں نے برطرفیوں پر دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
Like this:
Like Loading...