spot_img

ذات صلة

جمع

انسانی حقوق کونسل سے روس کو نکالا جائے…. امریکہ سرگرم

نیو یارک ( نیٹ نیوز ) یوکرین کی جانب سے بوچا شہر میں روسی فوج پر شہریوں کی ہلاکت کے الزام کے بعد امریکا، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل سے روس کو نکالنے کے لیے سرگرم ہوگیا۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا کہنا ہے کہ اقوام

متحدہ جنرل اسمبلی سے روس کو انسانی حقوق کونسل سے نکالنے کا مطالبہ کریں گے۔یاد رہے کہ روس انسانی حقوق کونسل میں اپنی تین سالہ رکنیت کے دوسرے سال میں ہے۔اقوام متحدہ رکن ممالک کی دو تہائی اکثریت انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر کسی بھی ملک کی انسانی حقوق کونسل رکنیت ختم کرسکتی ہے۔

spot_imgspot_img