متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

Spread the love

 اسلام آباد ( کامرس نیوز ) پی ڈی ایم حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔وفاقی دارالحکومت میں  وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی کا اعلان کردیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ یکم جون سے اگلے 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی بڑا رد و بدل نہیں ہوا

اور نہ ہی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ اس کے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 15 روز قبل 30 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا اب اس میں مزید 5 روپے فی لیٹر کی کمی کی جارہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ماہ مئی میں ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کی کمی کی گئی ہے، جو اگلے پندرہ دن کےلیے 253 فی لیٹر ہوگی۔”جیو نیوز ” کے مطابق  اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روز قبل 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، اس بار مزید 8 روپے کی کمی کی جارہی ہے، یوں ماہ مئی میں مجموعی کمی 20 روپے ہوگئی ہے۔ 8 روپے کمی کے بعد اگلے 15 روز کےلیے پیٹرول کی نئی قیمت 262 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔