متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

اچھی خبر ۔۔۔۔سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی گئی

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) اچھی خبر آ گئی ۔۔۔فنانس بل 24-2023 کے اہم نکات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، جبکہ سولر پینل کی بیٹریز کی تیاری کے خام مال پر بھی کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے ۔ سولر پینل کی مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کی گئی ہے، سولر پینل کے انورٹر کے خام مال پر بھی ڈیوٹی کا خاتمہ کیا گیا ہے۔فنانس بل کے مطابق ڈائپرز کی مینوفیکچرنگ کے

خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کی گئی ہے، تمام ضروری اشیاء کی درآمد پر ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فاٹا میں مشینری کی امپورٹ کے لیے ٹیکس چھوٹ 30 جون 2024 تک جاری رہے گی۔ملک میں تھنر کی مینوفیکچرنگ کے لیے متعلقہ خام مال پر ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، پولیسٹر کی مینوفیکچرنگ کے لیے مختلف خام مال پر ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ معدنیات کے شعبے کی مشینری امپورٹ کرنے پر بھی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکسٹائل کے شعبے کے رنگ اور دیگر متعلقہ خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کی گئی ہے، سی کے ڈی پر ڈیوٹی 10فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی۔فنانس بل کے مطابق آئی ٹی سے متعلقہ سامان پر ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دی گئی ہے۔کھانے پینے کے سامان میں ذائقہ دار پاؤڈر کی درآمد پر عائد ڈیوٹی میں رعایت کی گئی ہے، رائس ملز کی مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔