متعلقہ

جمع

ان کے لیے گھر جنہیں دنیا نے چھوڑ دیا۔۔۔۔

افسانہ تحریر: پارس کیانی ( ساہیوال،  پاکستان ) بارش تھم چکی...

ربط اضطرار۔۔۔چولہا بجھا ہوا تھا ۔۔۔آنسو سلگ رہے تھے ۔۔۔زندگی کے زخموں سے مایوسی رس رہی تھی

افسانہ از: پارس کیانی ساہیوال، پاکستان بارش ابھی پوری طرح سےتھمی نہیں...

وفاق کے پاس پیسہ نہیں ، ملک خطرے میں ہے: شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے

Spread the love

حیدر آباد ( وی او پی نیوز ) وفاق کے پاس پیسہ نہیں ، ملک خطرے میں ہے: شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حیدر آباد  میں سیمینار سے خطاب میں دل کھول کر باتیں کر ڈالیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک مفلوج ہوگیا ہے، الیکشن مسائل کا حل نہیں دے گا۔  جو وفاق سے حق مانگتے ہیں، وفاق تو خود لاچار اور کنگال ہے۔ہم اس نظام کا حصہ رہے ہیں، اس کی ناکامی کو جانتے ہیں، جس ملک کے اخراجات کا 55 فیصد

حصہ سود میں چلا جائے، پیچھے کیا بچا۔ وفاق کے پاس پیسا نہیں ہے، مرکزی حکومت کے پاس خود کچھ نہیں، وہ تو سود ادا نہیں کرسکتی، دفاع کا بجٹ بھی اضافی قرضے سے دیا گیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ آپ کا ایم این اے 6 لگژری گاڑیوں میں آتا ہے، کبھی پوچھا تیل کہاں سے آتا ہے؟ نظام نہیں بدلا تو ملک کے حالات درست نہیں ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹیرین واحد طبقہ ہے، جس کا ٹیکس ریکارڈ عوام دیکھ سکتی ہے، 25 سال سے سیاستدان نیب کے قانون کو دل سے لگاکر بیٹھے ہیں۔ کسی نے نیب سے پوچھا کس کا احتساب کیا؟ ہر سیاسی جماعت اقتدار میں رہی، کیا مسائل حل کیے، ہمیں اس نظام کو یکسر تبدیل کرنا ہوگا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ صوبے میں پولیس کا افسر وفاق کا ہوتا ہے، انگریزوں کےنظام کو گلے لگایا ہوا ہے، نظام کی خرابی اس نہج پر پہنچ گئی کہ ملک خطرے میں ہے۔