متعلقہ

جمع

خوشی ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ پوری سیریز بغیر کسی مسئلے کے ختم ہوئی،شعیب اختر

Spread the love

راولپنڈی ( سپورٹس نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب اختر آسٹریلوی سیریز کے کامیابی سے اختتام پر خوش ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں “راولپنڈی ایکسپریس ” نے کہا کہ خوشی ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ پوری سیریز بغیر کسی مسئلے کے ختم ہوئی، دونوں ٹیموں کی جانب سے واقعی اچھی کرکٹ دیکھنے

کو ملی۔شعیب اختر نے کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ایک بار پھر پاکستان کے مکمل دورے اور کچھ شاندار کرکٹ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ۔خوشی ہے کہ کچھ عرصے تک بابر کو بولنگ نہیں کروانی پڑے گی، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم سمیت قومی ٹیم کی بھی تعریف کی۔