Thursday, September 12, 2024
Homeرپورٹسوینزویلا دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا، پاکستان کتنے نمبر پر...

وینزویلا دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا، پاکستان کتنے نمبر پر ہے ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

 کاراکاس ( نیٹ نیوز ) دنیا کا کوئی بھی ملک ہے مہنگائی نے سب کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وینزویلا دنیا کا سب سے مہنگا ملک ہے۔ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔وینزویلا میں مہنگائی بڑھنے کی

شرح 436 فیصد ہے، مہنگے ملکوں کی فہرست میں لبنان دوسرے جبکہ شام تیسرے نمبر پر ہے۔ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.7 فیصد، بھارت میں 4.24 جبکہ سعودی عرب میں 2.8 فیصد ہے۔ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے مزید کہا کہ افغانستان میں مہنگائی ایک فیصد کم ہوئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments