متعلقہ

جمع

سپریم کورٹ میں زیرالتواءمقدمات کی تعداد کتنی ہے ؟ جانیے

Spread the love

 اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) کیا آپ جانتے ہیں کہ اس وقت عدالت عظمیٰ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد کتنی ہے ؟ “جنگ ” کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التواءمقدمات کی تعداد ساڑھے 54 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔ سپریم کورٹ نے 15 جون تک زیر التواءمقدمات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے

مطابق سپریم کورٹ میں زیر التواءسول پٹیشنز کی تعداد 29 ہزار 557 تک پہنچ گئی، زیر التواءسول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 758 ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت عظمیٰ میں زیر التواءفوجداری درخواستوں کی تعداد 8 ہزار 915 ہے، سپریم کورٹ میں زیر التواءنظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 438 ہے۔سپریم کورٹ میں زیر التواءفوجداری اپیلوں کی تعداد ایک ہزار 62 ہے جبکہ سپریم کورٹ میں زیر التواءآئینی درخواستیں 130 ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس زیر التواءہیں۔