مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ (ن) سے فارغ کرنے کا فیصلہ

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز ) صدر مسلم لیگ ( ن) سندھ شاہ محمد شاہ اور سیکریٹری مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ “جیو نیوز ” کے مطابق مسلم لیگ( ن ) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے آئندہ کچھ دنوں میں اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیرِ دفاع و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل روزانہ کی بنیاد پر پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں، اُنہیں پارٹی میں آ کر اپنا مؤقف رکھنا چاہیے۔ مفتاح اسماعیل کو پارٹی نے وزیرِ خزانہ بنایا تھا، جماعتوں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: