متعلقہ

جمع

بھارت میں اہم سیاسی پیش رفت، اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے برسرِ اقتدار پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا اور اتحاد قائم کرنے پر اتفاق  کر لیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف مضبوط محاذ

بنانے کے لیے ریاست بہار میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں کانگریس رہنما راہول گاندھی، وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی، وزیراعلیٰ دلی کیجریوال، این سی پی کے رہنماؤں اور پنجاب، جھارکھنڈ، تمل ناڈو، نیشنلسٹ کانگریس کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اپوزیشن اجلاس میں وزیراعظم نریندرا مودی کی پارٹی کے خلاف اتحاد قائم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی اپوزیش کی تمام جماعتوں نے نفرت کی سیاست کے خلاف متحد ہو کر آگے بڑھنے کا ارادہ کیا ہے۔