سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں 50 فیصد ارکان پانچویں سال بھی “گونگے ” بنے رہے ، کچھ نہ بولے

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز ) آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ جو سیاستدان ہم سے ووٹ لے کر اسمبلیوں میں جاتے ہیں وہ وہاں جا کر ہمارے لیے  بولتے بھی ہیں یا نہیں یا انہیں صرف اسمبلیوں میں بیٹھنے کا شوق اور گاڑیوں پر جھنڈا لگانے کا شوق ہی پورا کرنا ہوتا ہے ۔ صرف  سندھ اسمبلی کا ذکر کریں تو سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں 168 میں سے 50 فیصد ارکان نے پانچویں سال بھی خاموشی اختیار کیے رکھی۔” جنگ ” کے مطابق پیپلز پارٹی کے 99 میں

file photo

سے 48 ارکان نے حکومت کے بجٹ پر خاموشی اختیار کی جبکہ تحریکِ انصاف کے 28 میں سے 26 ارکان سندھ اسمبلی ہی نہیں آئے اور صرف 2 ارکان نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیا۔ایم کیو ایم کے 21 میں سے 20 ارکان بجٹ سیشن میں شریک ہوئے۔سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں پیپلز پارٹی کے 99 میں سے 50 ارکان نے  16 گھنٹے 36 منٹ تقاریر کیں۔اس وقت میں ساڑھے 7 گھنٹے بجٹ کے بجائے سیاسی گفتگو کی گئی اور اس حوالے سے وزراء کی تقاریر پی ٹی آئی، 9 مئی اور الیکشن کے نتائج پر مشتمل تھی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی 1 گھنٹہ 42 منٹ تقریر کی۔سندھ اسمبلی میں 19 ارکان نے 7 گھنٹے 19منٹ مجموعی طور پر تقاریر کیں، ایم کیوایم کے سینئر رکن خواجہ اظہار نے 45 منٹ کی تقریر کی جبکہ جی ڈی اے کے 14 میں سے 6 ارکان نے 1 گھنٹہ 56 منٹ تقاریر کیں۔جی ڈی اے کی نصرت سحر اجلاس میں غیر حاضر رہیں جبکہ شہر یار مہر نے تقریر نہیں کی۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: