Saturday, September 14, 2024
Homeصحتبھارتی فارما سوٹیکل کمپنیز کے حوالے سے  تشویشناک خبر, غیر معیاری ادویات...

بھارتی فارما سوٹیکل کمپنیز کے حوالے سے  تشویشناک خبر, غیر معیاری ادویات وبال جان بن گئیں

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فارما سوٹیکل کمپنیز کے حوالے سے  تشویشناک خبروں کا سلسلہ  ایک مدت سے جاری تھا مگر اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس انتہائی غور طلب ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فارما سوٹیکل کمپنیز  کی غیر معیاری ادویات اب انسانی جانیں لینے لگی ہیں۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے ، بھارتی زہریلی دواؤں نے 2022 میں ازبکستان کے 18 جبکہ افریقی ملک گیمبیا کے 69 بچوں کی جانیں لیں۔اسی سال لائبیریا، نائیجیریا نے زہریلے پن کی وجہ سے بھارتی تیار کردہ سیرپ کے 250 سے زائد کنٹینرز ضبط کیے تھے، انڈونیشیا نے بھی 99 بچوں کی اموات کے بعد بھارت سے ہر قسم کی ادویات کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔”جنگ ” اور خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دوا ساز کمپنیوں نے بچوں کی اموات چھپانے کیلئے 60 ہزار ڈالرز کی رشوت بھی دی۔ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ سال دسمبر میں غیر معیاری بھارتی ادویات پر گلوبل الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments