کراچی کا ریجیکٹیڈ لیڈر کون ۔۔۔؟ ناصر حسین شاہ نے بتا دیا

Spread the love

 کراچی ( وی او پی نیوز ) وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے آج حافظ نعیم الرحمٰن کا پی آر او بننے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، دونوں کو مبارک ہو۔ وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے

فائل فوٹو

ہوئے انہیں ریجیکٹڈ لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ  حیرانگی اس بات کی ہے کہ الیکشن کمشنر کو پیپلز پارٹی کا اتحادی ہونے کا وہ شخص طعنہ دے رہے ہیں جنہوں نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا۔سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال خود کتنی شفافیت والے الیکشن کے ذریعے ناظم بنے تھے اس کی گواہی جماعتِ اسلامی بھی دے گی۔سندھ حکومت پر ملکی سالمیت سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگانے والے مصطفیٰ کمال اپنے گریبان میں جھانکیں، ملکی سالمیت سے کھلواڑ تو آپ نے کیا تھا پھر سیاسی لانڈری سے دھل کر نئے روپ میں سیاست کر رہے ہیں۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: