کراچی ( کامرس نیوز ) ڈالر کا بھاؤ انٹربینک میں پہلی بار 186 روپے سے اوپر بند ہوا ہے۔ مالی سال میں ڈالر کی گراوٹ 18 فیصد ہوچکی ہے۔انٹربینک میں
آج ڈالر 89 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹربینک میں کاروبار بندش پر ڈالر کا بھاؤ 186 روپے 12 پیسے ہے۔یکم اپریل سے3 کاروباری دنوں میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 28 روپے 58 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر1 روپیہ 20 پیسے مہنگا ہوکر 187 روپے 70 پیسے کا ہے۔