متعلقہ

جمع

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

کلاس میں پروفیسر نے طالبعلم سے “شادی” کرلی

ندیا ( مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی بنگال کے ایک کالج...

مئی اور جون میں مہنگائی بڑھی یا کم رہی؟ ادارۂ شماریات نے بتا دیا

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) گذشتہ 2ماہ میں ملک میں  مہنگائی کی کیا صورتحال رہی اس حوالے سے ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی کم رہی، جون میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔  مئی کے مقابلے میں جون میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی 0.26 فیصد کم ہوئی، مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح

29.18 فیصد رہی۔سالانہ بنیاد پر جون 2023ء میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد رہی جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 32.4 فیصد رہی۔گزشتہ ماہ ٹماٹر کی قیمت میں 28.32 فیصد، پیاز کی قیمت میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا، گڑ 7.2 فیصد مہنگا ہوا۔ایک ماہ میں مرغی 6.7 فیصد، آلو 6.5، دودھ کی مصنوعات 4.5 فیصد مہنگی ہوئیں۔گزشتہ ایک ماہ میں انڈے 13.6 فیصد، تازہ سبزیاں 8.4 فیصد اور آٹا 8.1 فیصد سستا ہوا۔ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 129.2 فیصد اضافہ ہوا، چائے 113 فیصد مہنگی، گندم کا آٹا 90 فیصد مہنگا ہوا۔گزشتہ ایک سال میں چاول کی قیمت میں 73 فیصد اضافہ ہوا، آلو 65 فیصد اور گندم 62 فیصد مہنگی ہوئی۔ایک سال میں مرغی 58 فیصد، دال مونگ اور ماش 50 فیصد سے زائد مہنگی ہوئیں۔گزشتہ ایک سال میں درسی کتب 114 فیصد، اسٹیشنری 68.5 فیصد مہنگی ہوئی۔ایک سال میں گیس کے اخراجات 62.8 فیصد بڑھے جبکہ گھریلو سامان 40 فیصد مہنگا ہوا۔