کراچی ( وی او پی نیوز ) پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے دروازے پر 3 غداروں کو آج ہم نے علامتی پھانسی دی، ہم ان ملک دشمنوں کو معاف نہیں کریں
گے۔ ملک بھر میں 3 چوہوں کا منہ کالا ہوگیا ہے، وزیر اعظم نے ان تینوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ ہم نے ان غداروں کے خلاف قرار داد اسمبلی میں جمع کروائی ہے، اسمبلی میں بیٹھے لوگوں نے اس پر دستخط نہیں کیے وہ غدار وطن ہیں۔اراکین اسمبلی نے امریکا کا جو یار ہے غدار ہے کےنعرے لگائے، جبکہ پی ٹی آئی رہنما سندھ اسمبلی کے دروازے پر تین پتلے لےکر پہنچے جہاں ان 3 پتلوں کو علامتی پھانسی دی گئی۔