کراچی ( کامرس نیوز ) کراچی میں ایک مذاکرے میں کچھ ایسی باتیں سامنے آئی ہیں جو انتہائی غور طلب ہیں ۔مذاکرے میں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے جو ایک سیاسی مسئلہ ہے۔”جنگ ” کے مطابق کراچی میں مذاکرے سے معاشی و مالیاتی ماہرین قیصر بنگالی اور شبر
زیدی نے خطاب کیا۔اس موقع پر شبر زیدی نے کہا کہ مہنگائی 30 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، ریاست کے پاس قرضوں کی ادائیگیاں شیڈول پر کرنے کا انتظام نہیں۔ ریاست شفاف طریقے سے زمین بیچ کر اپنا قرض ادا کرسکتی ہے۔قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ معیشت اور سیکیورٹی کی دو کھڑکیاں بند ہوچکیں، معیشت قرض کےحصول تک محدود ہوگئی ہے۔ ہماری سیکیورٹی خدمات کی اب امریکا کو ضرورت نہیں رہی۔ 1996 سے تین عالمی اداروں کے سربراہان اسٹیٹ بینک کے گورنربن چکے ہیں، ہم اپنی معاشی خودمختاری کھوچکے ہیں۔