spot_img

ذات صلة

جمع

رنبیر اور عالیہ 17 اپریل کو ہی کیوں شادی کرنا چاہتے ہیں‌، دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

ممبئی ( شوبز نیوز ) بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی خبروں کا آج کل بھارتی میڈیا پر بول بالا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں ماہ 17 اپریل کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ایک رپورٹ میں بھارتی

فلم نگری کے اس خوبصورت جوڑے کی شادی کے لیے تاریخ کے انتخاب کی ایک دلچسپ وجہ بھی بتائی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ’17 اپریل کو شادی کرنے کا فیصلہ کرنے کی وجہ رنبیر کپور کا پسندیدہ نمبر 8 ہے، نمبر 8 کو پورا کپور خاندان اپنا لکی نمبر بھی مانتا ہے اور عدد 17 کے دونوں اعداد کو آپس میں جمع کیا جائے تو (7+1 = 8) عدد 8 بنتا ہے‘۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ’سب کو 8 نمبر کے ساتھ کپور خاندان کی جنون کی حد تک واقفیت کا علم ہے اور عالیہ بھٹ بھی اسی پر یقین رکھتی ہیں، اس لیے جوڑی نے خوشی خوشی 17 اپریل کو شادی کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی‘۔عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان ممبئی میں منعقد کی جائیں گی، ان تقریبات میں سنگیت اور مہندی کی تقریبات بھی شامل ہیں۔دلہن عالیہ بھٹ اپنی شادی کی تقریبات میں منیش ملہوترا اور سبیاساچی کے ڈیزائین کیے ہوئے جوڑے پہنیں گی۔

spot_imgspot_img