متعلقہ

جمع

سانحۂ منی پورخوفناک ، سفاک اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ،امریکہ بھی بول پڑا

Spread the love

واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) بھارتی ریاست منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔دل دہلا دینے والے سانحۂ منی پور کی ویڈیو 19 جولائی کو سوشل میڈیا کے ذریعے منظرِ عام پر آئی۔ انتہا پسند ہندوؤں نے منی پور میں کوکی قبیلے کی 2 خواتین کو برہنہ کر کے سرعام پریڈ کروائی، انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر کوکی قبیلے کے 2 خاندانوں کو زندہ جلا دیا۔ پولیس اہلکار زیادتی اور اہلِ خانہ کو زندہ

جلانے والے مجمع کا حصہ تھے۔اڑھائی ماہ گزر جانے کے باوجود مودی سرکار اور پولیس با اثر انتہا پسندوں کے خلاف اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں۔پوری دنیا میں ان خلاف ورزیوں پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور اب امریکا بھی بول پڑا، جس نے واقعے کو خوفناک اور سفاک قرار دے دیا۔عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق انسانیت سوز واقعہ اڑھائی ماہ تک انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے میڈیا میں رپورٹ نہیں ہو سکا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں کہرام مچ گیا، مودی سرکار کو عالمی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ نے سانحہ منی پور پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔