متعلقہ

جمع

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ

لاہور ( ایس ایم ایس  )صوبائی دارالحکومت میں جرمن...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ...

کراچی والوں نے گھروں میں کتنے ڈالرز چھپا رکھے ہیں ؟ حساس اداروں کی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز ) ایک طرف ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی جیسے مسائل ہیں تو دوسری جانب ڈالرز کو سٹور کرنے یا چھپا کر رکھنے جیسے سنگین معاملات بھی سامنے آ رہے ہیں ۔ گو کہ ڈالر کی قدر میں ہلکی پھلکی کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری واقع ہو رہی ہے لیکن حساس اداروں کی ایک رپورٹ میں اہم انکشافات انتہائی غور طلب ہیں ۔ “جیو نیوز ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کراچی میں ڈالرز مافیا کی جانب سے 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں حساس ادارے شبانہ روز تحقیقات کر

رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے مختلف بینکوں اور منی چینجرز کا ریکارڈ حاصل کر رکھا ہے اور امریکی ڈالر اور غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی فہرستیں بھی مرتب کر لی ہیں۔غیر ملکی کرنسی کو انویسٹمنٹ سمجھ کر خریدنے والے کراچی کے بڑے مگرمچھوں نے تاحال 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی واپس جمع نہیں کرائی ہے۔ ایسی مافیاز کی فہرستوں میں شامل افراد کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کے علاقے لیاری، کھارادر، میٹھادر، صدر، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن، ڈیفنس اور دیگر علاقوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مرتب فہرستوں میں شامل افراد کے گھروں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں۔