کابل ( بی این اے ) ورلڈ کپ کا آغاز ہونے کو ہے اس سے پہلے افغان کرکٹ بورڈ نے ایک اہم تعیناتی کر کے “سرپرائز “دیدیا، اجے جڈیجا کوافغانستان کی کرکٹ ٹیم میں اہم ذمہ داری مل گئی سابق بھارتی کپتان اجے جڈیجا افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے کنسلٹنٹ کوچ مقرر کیے گئے ہیں
اور انہوں نےورلڈ کپ کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم جوائن کرلی ہے۔ اجے جڈیجا نے 13 بین الاقوامی میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی ہے جس میں سے انہوں نے 8 میچ جیتے اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔