ممبئی ( شوبز نیوز ) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ گائتری جوشی کی فلم ’سودیس‘ تو آپ سب نے دیکھی ہو گی ۔گائتری جوشی نے ایک ہی فلم میں کام کیا ہے اور وہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سودیس‘ ہے۔انہوں نے 2005 میں بزنس مین وکاس اوبرائے سے شادی کی اور بیرون ملک
منتقل ہوگئیں۔ اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ گائتری جوشی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گائتری جوشی اور ان کے شوہر کی گاڑی کو حادثہ اٹلی میں پیش آیا جہاں کئی گاڑیاں ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ کار حادثے کے بعد گائتری اور ان کے شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبریں سامنے آئی تھیں جن کی خود اداکارہ نے تردید کی ہے۔” جیو نیوز ” کے مطابق اداکارہ نے بتایاکہ حادثے کے وقت کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرائی ہیں اور ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، اس میں سوار سوئس میاں بیوی چل بسے۔انہوں نے بتایاکہ حادثے کے نتیجے میں ہماری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم دونوں میاں بیوی محفوظ رہے۔

Bollywood Actress Gayatri Joshi & Her Husband Vikas Oberoi Meet With Tragic Car Accident In #Italy.

Swades Film actress #GayatriJoshi and Her husband were on Vacation in Italy, Gayatri and Her husband are fine.#Caraccident pic.twitter.com/zkWxbgFusr
— Afroz Alam (@AfrozJournalist) October 4, 2023