Saturday, September 14, 2024
Homeتجارتی خبریںڈالر بے لگام ....اوپن مارکیٹ میں 190 روپے کا ہو گیا. سرمایہ...

ڈالر بے لگام ….اوپن مارکیٹ میں 190 روپے کا ہو گیا. سرمایہ کار تشویش میں مبتلا

کراچی ( کامرس نیوز )امریکی ڈالر بے لگام ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپے 87 پیسے بڑھ کر 189 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 190 روپے اور سسٹم سے باہر 195 روپے کا ہو گیا۔ملکی سیاسی صورتِ حال نے امریکی ڈالر کو 189 روپے کا کر دیا۔27 مارچ سے شروع ہوئی تشویش سے انٹر

بینک میں ڈالر 7اعشاریہ 22 روپے مہنگا ہوا ہے۔سیاسی صورتِ حال کے سبب آئی ایم ایف نے جاری مذاکرات کو مؤخر کر دیا ہے۔سرمایہ کاروں کو تشویش ہے کہ اس دوران ادائیگیوں کا توازن کیسے رہے گا۔انٹر بینک میں مہنگے ڈالر کا اثر اوپن مارکیٹ میں بھی ہے لیکن ڈالر کا بھاؤ سسٹم سے باہر ہونے والی خرید و فروخت پر بہت تیزی سے بڑھا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ ادائیگیوں کا توازن روپے کی قدر گرنے کی اصل وجہ ہے لیکن سیاسی صورتِ حال نے اسے پس پشت ڈال دیا ہے، جسے پہلے حل کرنا ناگزیر ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments