لندن( مانیٹرنگ ڈیسک ) لندن سے شریف فیملی کے بارے میں ایک اور چونکا دینے والی خبر آئی ہے ۔ خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنی اہلیہ عائشہ سیف کو طلاق دیدی ہے۔عائشہ سیف اور جنید صفدر 2021 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے۔جنید صفدر نے انسٹاگرام اسٹوری میں طلاق کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی نجی معاملہ قراردیا ۔انہوں نے میڈیا اداروں سے درخواست کی کہ وہ اس انتہائی نجی معاملے پر ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
جنید صفدر نے مزید لکھا کہ اس فیصلے سے ان دونوں کو سکون ملے گا اور وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے، انہوں نے عائشہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔