اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے کتنے سو ارب زیادہ ہو جائے گا آئی ایم ایف نے بتا دیا ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فسکل مانیٹر رپورٹ 2023ء جاری کی ہے جس میں اس سال پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو 24-2023ء میں 8 ہزار 42 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔”جنگ ” کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے مالی خسارے کا ہدف 6 ہزار
905 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے، خسارہ جی ڈی پی کے 6.5 فیصد کے بجائے 7.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ قرضوں کی شرح 60 فیصد کے قانونی ہدف کے بجائے 72.2 فیصد رہے گی، اس سال پرائمری سر پلس 0.4 فیصد ہدف کے مطابق 421 ارب رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی محاصل 12.5 فیصد اور مجموعی اخراجات جی ڈی پی کا 20.1 فیصد رہیں گے۔