متعلقہ

جمع

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی صحافی کالونی ہربنس پورہ کے قبرستان میں صفائی مہم

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی(پی ایچ اے ) لاہور نے آج صحافی کالونی ہربنس پورہ کے قبرستان میں صفائی مہم کا آغاز کیا ۔ مہم میں  پی ایچ اے کے ڈائریکٹر زون 3 ظہیر الحسن،سبطین عباس، افضال احمد اوران کی ٹیم نے حصہ لیا ۔ مہم کے دوران پی ایچ اے نے بھاری مشینری اور عملے کی

مدد  سے قبرستان  سے خودرو جھاڑیوں اور گھاس کو صاف کیا ۔اس موقع پرڈائریکٹر زون 3ظہیر الحسن کا کہنا تھا کہ قبرستان کی صفائی ستھرائی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ، صفائی مہم کے دوران قبرستان میں پودے بھی لگائے جائیں گے تا کہ وہ لوگ جو اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلیے آتے ہیں انہیں صاف ستھرا اور سایہ دار ماحول فراہم ہو سکے ۔